QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقر عباس زیدی کی وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات

14 Dec 2020 03:28

شہید محسن فخری زادہ کی تعزیت کیلئے کراچی میں متعین قونصلیٹ جنرل احمد محمدی سے ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شہداء ہماری عظمت ہیں، عالم برزخ سے ہماری نگرانی کر رہے اور اپنی تاثیر سے اسلام و مسلمین کی کامیابیوں کے نگہبان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کراچی میں ایران کے قونصلیٹ جنرل احمد محمدی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے مایہ ناز جوہری سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ علامہ باقر زیدی کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری بھی موجود تھے۔ علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہداء ہماری عظمت ہیں، عالم برزخ سے ہماری نگرانی کر رہے ہیں اور اپنی تاثیر سے اسلام و مسلمین کی کامیابیوں کے نگہبان ہیں۔ قونصلیٹ جنرل احمد محمدی نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور علامہ باقر زیدی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 903547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903547/ایم-ڈبلیو-رہنما-علامہ-باقر-عباس-زیدی-کی-وفد-کے-ہمراہ-ایرانی-قونصلیٹ-جنرل-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org