0
Monday 14 Dec 2020 03:28

ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقر عباس زیدی کی وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات

ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقر عباس زیدی کی وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کراچی میں ایران کے قونصلیٹ جنرل احمد محمدی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے مایہ ناز جوہری سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ علامہ باقر زیدی کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری بھی موجود تھے۔ علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہداء ہماری عظمت ہیں، عالم برزخ سے ہماری نگرانی کر رہے ہیں اور اپنی تاثیر سے اسلام و مسلمین کی کامیابیوں کے نگہبان ہیں۔ قونصلیٹ جنرل احمد محمدی نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور علامہ باقر زیدی کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 903547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش