QR CodeQR Code

لدھیانہ کی مسجد سے پینسٹھ سال بعد اللہ اکبر کی صدا بلند ہوئی

8 Aug 2011 23:24

اسلام ٹائمز:چھوٹا ولی پور نامی گاؤں کی یہ مسجد تقسیم ِ ہند کے بعد سے بند تھی، جہاں پینسٹھ سال سے نماز ادا نہیں کی گئی تھی۔ رمضان کے تحفے کے طور پر گاؤں کے افراد نے یہ مسجد مسلمانوں کے حوالے کر دی۔


لدھیانہ:اسلام ٹائمز۔ بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک مسجد پینسٹھ سال بعد مسلمانوں کے حوالے کر دی گئی ہے، جہاں سے چھ دہائیوں بعد اذان کی آواز بلند ہوئی اور مسلمانوں نے نماز ادا کی۔ چھوٹا ولی پور نامی گاؤں کی یہ مسجد تقسیم ِ ہند کے بعد سے بند تھی، جہاں پینسٹھ سال سے نماز ادا نہیں کی گئی تھی۔ رمضان کے تحفے کے طور پر گاؤں کے افراد نے یہ مسجد مسلمانوں کے حوالے کر دی، جس کی صفائی ستھرائی کر کے تقریبا ً سو مسلمانوں نے محمد عثمان رحمانی کی امامت میں رمضان کی پہلی نماز ادا کی۔


خبر کا کوڈ: 90395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90395/لدھیانہ-کی-مسجد-سے-پینسٹھ-سال-بعد-اللہ-اکبر-صدا-بلند-ہوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org