QR CodeQR Code

اے پی ایس شہدا کے خاندان چھٹی برسی پر بھی انصاف کے منتظر ہیں، فاروق ستار

16 Dec 2020 17:50

ایک بیان میں سابق ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، سانحہ اے پی ایس سے کئی سال پہلے اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکہ ہوا جب مشرقی بنگال کو الگ کردیا گیا پاکستان کی تاریخ وہ دن بھی ہمیشہ یاد رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور اور سقوط ڈھاکہ کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں، 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، سانحہ اے پی ایس سے کئی سال پہلے اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکہ ہوا جب مشرقی بنگال کو الگ کردیا گیا پاکستان کی تاریخ وہ دن بھی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں 16 دسمبر 2014ء کو جو دہشت گردی ہوئی وہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ تھی جب معصوم پھولوں کو خون میں نہلا دیا گیا، پاکستانی قوم نے اپنے معصوم شہدا کو مٹی کے سپرد کردیا، آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے خاندان چھٹی برسی پر بھی انصاف کے منتظر ہیں، میری ریاست سے اپیل ہے کہ اب لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 904138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904138/اے-پی-ایس-شہدا-کے-خاندان-چھٹی-برسی-پر-بھی-انصاف-منتظر-ہیں-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org