QR CodeQR Code

سعودی عرب ہم سے درخواست کرے

امریکہ و برطانیہ سعودی بندرگاہوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئے، محمد علی الحوثی

16 Dec 2020 21:54

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں جدہ کی بندرگاہ میں آئل ٹینکر پر ہونیوالے بم حملے کیجانب اشارہ کرتے ہوئے یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے کنایۃ لکھا ہے کہ اگر سعودی حکومت اپنی بندرگاہوں کی حفاظت کے حوالے سے ہم سے درخواست کرے تو ہم اس پر ضرور غور کرینگے، کیونکہ یمنی فوجی و سکیورٹی فورسز امریکی دہشتگردی اور اس سے وابستہ دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کا بطور کافی تجربہ رکھتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے جدہ کی بندرگاہ پر ایک آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ امریکہ و برطانیہ سعودی بندرگاہوں کی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ محمد علی الحوثی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں کنایۃ لکھا کہ اگر سعودی حکومت اپنی بندرگاہوں کی حفاظت کے حوالے سے ہم سے درخواست کرے تو ہم اس پر ضرور غور کریں گے؛ خصوصاً ایک ایسے وقت میں جب امریکہ و برطانیہ اس حوالے سے ناکام ہوچکے ہیں اور جیسا کہ سعودی عرب نے اس حادثے کو دہشتگردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ یمنی فوجی و سکیورٹی فورسز امریکی دہشتگردی اور اس سے وابستہ دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کا بطور کافی تجربہ رکھتی ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 904214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904214/امریکہ-برطانیہ-سعودی-بندرگاہوں-کی-حفاظت-میں-ناکام-ہوگئے-محمد-علی-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org