QR CodeQR Code

حکومت کو وزارت داخلہ کیلئے شیخ رشید سے بہتر کوئی نہیں ملا، سعید غنی

17 Dec 2020 16:23

ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ شیخ رشید کا وزیر داخلہ بننا اس بات کی علامت ہے کہ حکومت کا چل چلاؤ ہے، وزارت داخلہ بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس سے اُوپر کی چیز بدلنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت کو وزارت داخلہ کے لئے شیخ رشید سے بہتر کوئی آدمی نہیں ملا۔ رہنما پیپلز پارٹی اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ حکومت کا چل چلاؤ ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ وزارت داخلہ بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس سے اُوپر کی چیز بدلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت کو کوئی رقم نہیں دی، 20 لاکھ کے قریب کوویڈ کی کٹس استعمال کی ہیں، جس میں سے 4 لاکھ این ڈی ایم اے نے دی ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے نے کوئی رقم نہیں دی، سندھ حکومت اپنے وسائل سے کام کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 904339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904339/حکومت-کو-وزارت-داخلہ-کیلئے-شیخ-رشید-سے-بہتر-کوئی-نہیں-ملا-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org