QR CodeQR Code

سندھ میں بسوں میں انشورنس پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

17 Dec 2020 16:46

ایک بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ریڈ لائن بس مارچ میں شروع کریں گے، دو سال میں سستی ترین ریڈ لائن بس مکمل ہوگی، جولائی میں یلو لائن بس سروس شروع ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بسوں میں انشورنس پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بسوں انشورنس متعارف کرائی جا رہی ہے، بس حادثات پر مسافروں کو معاوضہ ملے گا۔ اویس شاہ نے کہا کہ کراچی میں ریڈ لائن بس مارچ میں شروع کریں گے، دو سال میں سستی ترین ریڈ لائن بس مکمل ہوگی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ جولائی میں یلو لائن بس سروس شروع ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 904342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904342/سندھ-میں-بسوں-انشورنس-پالیسی-متعارف-کرانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org