QR CodeQR Code

سکردو میں پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

19 Dec 2020 19:02

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح گلگت بلتستان کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ کے قیام سے بلتستان کے باسیوں کو صحت کے شعبے میں درپیش مسائل دور کرنے میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر سیاحت و ثقافت راجہ ناصر علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان نے گورنر کو پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ سے متعلق بریفنگ دی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح گلگت بلتستان کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ کے قیام سے بلتستان کے باسیوں کو صحت کے شعبے میں درپیش مسائل دور کرنے میں مدد ملے گی اور اگلے مرحلے میں ایم آر آئی مشین کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 904770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904770/سکردو-میں-پی-سی-ا-ر-لیب-اور-ا-کسیجن-پلانٹ-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org