0
Saturday 19 Dec 2020 19:02

سکردو میں پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

سکردو میں پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر سیاحت و ثقافت راجہ ناصر علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان نے گورنر کو پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ سے متعلق بریفنگ دی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح گلگت بلتستان کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ کے قیام سے بلتستان کے باسیوں کو صحت کے شعبے میں درپیش مسائل دور کرنے میں مدد ملے گی اور اگلے مرحلے میں ایم آر آئی مشین کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 904770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش