QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

19 Dec 2020 20:02

ڈاکٹر محسن خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے آئی سی میں منتقل کیا گیا جہاں پر ایک ہفتہ تک زیر علاج رہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 38 ہوگئی۔ نصیر الدین سٹی ہپستال کوہاٹ روڈ پشاور میں تعینات انستھیزیا کے ماہر ڈاکٹر محسن خان کورونا کے وائرس کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹر محسن خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے آئی سی میں منتقل کیا گیا جہاں پر ایک ہفتہ تک زیر علاج رہے۔ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 38 ہوگئی۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں اسوقت 95 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 904782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904782/خیبر-پختونخوا-کورونا-سے-ایک-اور-ڈاکٹر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org