QR CodeQR Code

اورکزئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق، 11 زخمی

19 Dec 2020 21:54

ذرائع کے مطابق اورکزئی سے خیبر جانے والی مسافر بس فیروز خیل کے علاقے بانڈہ میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اورکزئی سے خیبر جانے والی مسافر بس فیروز خیل کے علاقے بانڈہ میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو کلایہ اسپتال اور کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 904806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904806/اورکزئی-میں-مسافر-بس-کھائی-گرنے-سے-3-خواتین-جاں-بحق-11-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org