QR CodeQR Code

26 دسمبر سے ملک بھر کی نہروں کو بند کیا جائے گا

ارسا نے نہری پانی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

خیبر پختونخوا کی نہریں یکم سے 31 جنوری تک بند رہیں گی

19 Dec 2020 22:09

ارسا نے نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا کی نہریں یکم سے 31 جنوری تک بند رہیں گی، پنجاب میں منگلا ڈیم سے منسلک نہریں 26 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گی، تربیلا ڈیم سے منسلک نہریں 31 دسمبر سے 30 جنوری تک بند رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ ارسا نے ملک بھر میں نہری پانی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کی نہروں کو 26 دسمبر سے بند کیا جائے گا۔ ارسا نے بھل صفائی کیلئے نہروں کی بندش کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی نہروں کو 26 دسمبر سے بند کیا جائے گا۔ ارسا نے بھل صفائی مہم کیلئے نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا کی نہریں یکم سے 31 جنوری تک بند رہیں گی، پنجاب میں منگلا ڈیم سے منسلک نہریں 26 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گی، تربیلا ڈیم سے منسلک نہریں 31 دسمبر سے 30 جنوری تک بند رہیں گی، سندھ میں سکھر بیراج سے منسلک نہریں 6 جنوری سے 20 جنوری تک بند رہیں گی، کوٹری بیراج سے منسلک نہریں 26 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گی، خیبر پختونخوا کی نہریں یکم سے 31 جنوری تک بند رہیں گی بلوچستان کی نہروں کو اپریل میں بند کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 904808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904808/ارسا-نے-نہری-پانی-کی-بندش-کا-شیڈول-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org