0
Saturday 19 Dec 2020 22:09
26 دسمبر سے ملک بھر کی نہروں کو بند کیا جائے گا

ارسا نے نہری پانی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

خیبر پختونخوا کی نہریں یکم سے 31 جنوری تک بند رہیں گی
ارسا نے نہری پانی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ارسا نے ملک بھر میں نہری پانی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کی نہروں کو 26 دسمبر سے بند کیا جائے گا۔ ارسا نے بھل صفائی کیلئے نہروں کی بندش کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی نہروں کو 26 دسمبر سے بند کیا جائے گا۔ ارسا نے بھل صفائی مہم کیلئے نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا کی نہریں یکم سے 31 جنوری تک بند رہیں گی، پنجاب میں منگلا ڈیم سے منسلک نہریں 26 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گی، تربیلا ڈیم سے منسلک نہریں 31 دسمبر سے 30 جنوری تک بند رہیں گی، سندھ میں سکھر بیراج سے منسلک نہریں 6 جنوری سے 20 جنوری تک بند رہیں گی، کوٹری بیراج سے منسلک نہریں 26 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گی، خیبر پختونخوا کی نہریں یکم سے 31 جنوری تک بند رہیں گی بلوچستان کی نہروں کو اپریل میں بند کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 904808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش