QR CodeQR Code

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

21 Dec 2020 14:32

تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود دورہ روڈ میں ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر غنی سبحان جو کہ چھٹی پر تھے، مسجد سے واپسی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔ غنی سبحان تھانہ متھرا کے آر آر ایف یونٹ میں تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود دورہ روڈ میں ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر غنی سبحان جو کہ چھٹی پر تھے، مسجد سے واپسی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ غنی سبحان تھانہ متھرا کے ریپڈرسپانس فورس یونٹ میں تعینات تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 905152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905152/پشاور-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیس-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org