QR CodeQR Code

ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

22 Dec 2020 22:49

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختصر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سیکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلیٰ سطح کی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پرامن اور تحقیقی استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سیکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات دیں۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ بعد ازاں فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختصر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 905517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905517/ڈرون-ریگولیٹری-اتھارٹی-قائم-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org