QR CodeQR Code

چین نے امریکیوں کے خلاف جوابی پابندیاں عائد کر دیں

23 Dec 2020 07:41

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبن نے کہا ہے کہ چین پر پابندیاں عائد کروانے والے امریکی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبن نے کہا ہے کہ چین پر پابندیاں عائد کروانے والے امریکی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ قومی سلامتی کے نظریہ کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سفری پابندیوں کو چین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے چینی فوج کے قریب سمجھی جانی والی کمپنیوں کے عہدے داروں اور ان کے خاندانوں پر سفری پابندیاں لگائی تھیں۔
 


خبر کا کوڈ: 905553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905553/چین-نے-امریکیوں-کے-خلاف-جوابی-پابندیاں-عائد-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org