0
Wednesday 23 Dec 2020 07:41

چین نے امریکیوں کے خلاف جوابی پابندیاں عائد کر دیں

چین نے امریکیوں کے خلاف جوابی پابندیاں عائد کر دیں
اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبن نے کہا ہے کہ چین پر پابندیاں عائد کروانے والے امریکی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ قومی سلامتی کے نظریہ کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سفری پابندیوں کو چین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے چینی فوج کے قریب سمجھی جانی والی کمپنیوں کے عہدے داروں اور ان کے خاندانوں پر سفری پابندیاں لگائی تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 905553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش