QR CodeQR Code

سینیٹ کے اراکین سے ابھی تک استعفے نہیں مانگے، احسن اقبال

23 Dec 2020 09:29

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے ہماری جماعت نے غور کیا ہے، تاہم پی ڈی ایم کی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی پالیسی بیان دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے ہماری جماعت نے غور کیا ہے، تاہم پی ڈی ایم کی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی پالیسی بیان دیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے اراکین سے ابھی تک استعفے نہیں مانگے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کر لیا ہے، ایک دو روز میں اعلان سامنے آ جائے گا۔  


خبر کا کوڈ: 905587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905587/سینیٹ-کے-اراکین-سے-ابھی-تک-استعفے-نہیں-مانگے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org