QR CodeQR Code

کوٹ ادو، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف صحافی ملک نظام تانی جاں بحق

23 Dec 2020 17:50

معروف صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بعد گھر کی جانب روانہ تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ زخمی صحافی کو راہ گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ تھانہ محمود کوٹ پولیس نے موقع پہ پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوٹ ادو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے قصبہ گجرات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے روزنامہ پاکستان کے نمائندے ملک نظام تانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ معروف صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بعد گھر کی جانب روانہ تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ زخمی صحافی کو راہ گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ تھانہ محمود کوٹ پولیس نے موقع پہ پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب صحافی ملک نظام تانی کی میت کو پوسٹمارٹم کے بعد ان کے آبائی گھر منتقل کیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 905703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905703/کوٹ-ادو-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-معروف-صحافی-ملک-نظام-تانی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org