QR CodeQR Code

سندھ کو گیس سے محروم کرنا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

23 Dec 2020 19:41

اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کو گیس سے محروم کیا جارہا ہے، گیس بحران پر سندھ کا کیس تیار کیا جائے، گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھاؤں گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے سندھ سے پیدا ہونے والی گیس سے صوبے کی ضروریات پوری کی جائیں، سندھ کو گیس سے محروم کرنا آئین کے 158 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے۔ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں گیس بحران پر اجلاس ہوا، جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی طارق شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو سندھ میں گیس کے شدید بحران پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ ملک کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اس کے باوجود صنعت کاروں کے ساتھ گھریلو صارفین بھی بہت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کو گیس سے محروم کیا جارہا ہے، گیس بحران پر سندھ کا کیس تیار کیا جائے، گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھاؤں گا۔


خبر کا کوڈ: 905736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905736/سندھ-کو-گیس-سے-محروم-کرنا-ا-رٹیکل-158-کی-خلاف-ورزی-ہے-وزیراعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org