QR CodeQR Code

سلیم مانڈی والا کو آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق جواب دینگے، نیب

24 Dec 2020 06:57

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر ردعمل میں قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ نیب پارلیمنٹ اور تمام معزز پارلیمنٹیرینز کا بے حد احترام کرتا ہے، نیب تمام پارلیمنٹیرینز کو انتہائی عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات بے بنیاد ہیں، آئین اور قانون کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔ نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر ردعمل میں ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب پارلیمنٹ اور تمام معزز  پارلیمنٹیرینز کا بے حد احترام کرتا ہے، نیب تمام پارلیمنٹیرینز کو انتہائی عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نیب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے، ان الزامات کا جواب آئین اور قانون کے تمام تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر دیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 905813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905813/سلیم-مانڈی-والا-کو-آئین-اور-قانون-کے-تقاضوں-مطابق-جواب-دینگے-نیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org