QR CodeQR Code

لانگ مارچ کے بعد منہگائی مارچ کا اعلان ان کے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے، شبلی فراز

24 Dec 2020 07:18

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پہ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے فلاپ شو کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے، عملی اقدام اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی پیغام میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کے بعد منہگائی مارچ کا اعلان ان کے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے فلاپ شو کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے، عملی اقدام اٹھائے۔ واضح رہے کہ مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمان فتحیاب ہونے تک جہاد کرتا ہے، پوری قوم کو ظالمانہ تسلط کا سامناہے ہم نے عوام کے ساتھ مل کر  ناجائز اور نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، اس حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، عوام کا یہ سمندر اسلام آباد سے گند صاف کرے گا۔

 


خبر کا کوڈ: 905816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905816/لانگ-مارچ-کے-بعد-منہگائی-کا-اعلان-ان-سکڑتے-اور-ٹھٹھرتے-ایجنڈے-ثبوت-ہے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org