QR CodeQR Code

کورونا ویکسین خریداری، کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا، فواد چوہدری

24 Dec 2020 11:33

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏کورونا وائرس ویکسین کی خریداری سے متعلق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پر پاکستان میں جلد ازجلد مہیا ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 905861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905861/کورونا-ویکسین-خریداری-کابینہ-کمیٹی-کا-پہلا-اجلاس-کل-ہوا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org