0
Thursday 24 Dec 2020 11:33

کورونا ویکسین خریداری، کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا، فواد چوہدری

کورونا ویکسین خریداری، کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏کورونا وائرس ویکسین کی خریداری سے متعلق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پر پاکستان میں جلد ازجلد مہیا ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 905861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش