دوستوں کیساتھ گہرے تعلقات شامی سفارتکاری کا محور جبکہ حزب اللہ و ایران اولین حلیف ہیں، فیصل مقداد
24 Dec 2020 22:03
سابق شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے چہلم کے حوالے سے منعقد ہونیوالی ایک تقریب کے بعد میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شامی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی سفارتکاری، ولید المعلم کیجانب سے مقرر کئے گئے اسی اصول پر کاربند رہیگی اور یہی وہ اصول ہے جسکی خاطر انہوں نے بین الاقوامی سمیت ہر فورم پر کھل کر جدوجہد کی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سابق شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے چہلم کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولید المعلم نے شامی حاکمیت اور دوستوں کے ساتھ موجود اتحاد کی مضبوطی کی خاطر مکمل طور پر ہم آہنگ انداز سے کام کیا ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے ساتھ گفتگو میں شامی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ دوستوں کے ساتھ قائم اتحاد کی مضبوطی شامی سفارتکاری کا محور ہے جبکہ شام اسی روش پر چلتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف اپنی جنگ اور دوستوں کے ساتھ قائم اپنے اتحاد کی مضبوطی کے لئے کوشاں رہے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران، شام کے اولین حلیف ہیں۔
خبر کا کوڈ: 905992