QR CodeQR Code

ہم پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے قائداعظمؒ کے نظریات پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں، عارف علوی

25 Dec 2020 11:32

بابائے قوم کے یوم ولادت پر صدر مملکت نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھے اور ہم بھی ایسی ریاست چاہتے ہیں، جہاں تمام شہریوں کو یکساں مواقع مہیا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو ان کے یوم ولادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے قائداعظمؒ کے نظریات پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قائداعظمؒ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھے اور ہم بھی ایسی ریاست چاہتے ہیں، جہاں تمام شہریوں کو یکساں مواقع مہیا ہوں۔

جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا وہ بیسویں صدی کے عظیم اور دوراندیش قائدین میں شامل ہیں، قائداعظم نے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، ہمیں متحد ہوکر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن قائداعظم کی انتھک جدو جہد کی یاد دلاتا ہے، قائداعظم محمد جناح برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم لیڈر اور محسن تھے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست قائم کرنے کا قائداعظم کا فیصلہ درست تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 906066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906066/ہم-پاکستان-کو-خوشحال-بنانے-کیلئے-قائداعظم-کے-نظریات-پر-عمل-کرنے-کا-عہد-کرتے-ہیں-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org