0
Friday 25 Dec 2020 11:32

ہم پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے قائداعظمؒ کے نظریات پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں، عارف علوی

ہم پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے قائداعظمؒ کے نظریات پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو ان کے یوم ولادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے قائداعظمؒ کے نظریات پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قائداعظمؒ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھے اور ہم بھی ایسی ریاست چاہتے ہیں، جہاں تمام شہریوں کو یکساں مواقع مہیا ہوں۔

جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا وہ بیسویں صدی کے عظیم اور دوراندیش قائدین میں شامل ہیں، قائداعظم نے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، ہمیں متحد ہوکر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن قائداعظم کی انتھک جدو جہد کی یاد دلاتا ہے، قائداعظم محمد جناح برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم لیڈر اور محسن تھے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست قائم کرنے کا قائداعظم کا فیصلہ درست تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 906066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش