غزہ، مزاحمتی مرکز و بچوں کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، 1 بچے سمیت 2 زخمی
26 Dec 2020 18:00
صفا کیمطابق غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ کے شمالی علاقوں کو متعدد میزائلوں اور توپخانے کے گولوں کیساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جسکے باعث 2 شہری زخمی ہوئے ہیں اور 1 مسجد سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے آج علی الصبح فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر متعدد ہوائی حملے کئے گئے ہیں جن میں 1 بچے سمیت 2 بے گناہ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق مغربی کنارے میں واقع ایک مسجد کے قریب بھی زور دار دھماکہ سنا گیا ہے جس کے باعث مسجد سمیت متعدد عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں بچوں کے ایک ہسپتال اور بحالی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ "التفاح" نامی علاقے میں ہونے والا دھماکہ صیہونی رژیم کے ڈرون طیارے سے فائر کئے گئے 1 میزائل کے باعث تھا جبکہ صیہونی لڑاکا طیاروں کی جانب سے بھی اسی علاقے میں 3 مزید میزائل داغے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 906329