0
Saturday 26 Dec 2020 18:00

غزہ، مزاحمتی مرکز و بچوں کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، 1 بچے سمیت 2 زخمی

غزہ، مزاحمتی مرکز و بچوں کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، 1 بچے سمیت 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے آج علی الصبح فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر متعدد ہوائی حملے کئے گئے ہیں جن میں 1 بچے سمیت 2 بے گناہ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق مغربی کنارے میں واقع ایک مسجد کے قریب بھی زور دار دھماکہ سنا گیا ہے جس کے باعث مسجد سمیت متعدد عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں بچوں کے ایک ہسپتال اور بحالی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ "التفاح" نامی علاقے میں ہونے والا دھماکہ صیہونی رژیم کے ڈرون طیارے سے فائر کئے گئے 1 میزائل کے باعث تھا جبکہ صیہونی لڑاکا طیاروں کی جانب سے بھی اسی علاقے میں 3 مزید میزائل داغے گئے ہیں۔
 

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ہوائی حملوں کے بعد غاصب صیہونی رژیم کے جنگی ہیلی کاپٹرز اور لڑاکا طیارے غزہ کی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہے جبکہ ہونے والے حملے کے باعث غزہ کی پٹی میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی اور خان یونس میں آج دن 12 بجے تک دھماکوں کی آوازیں سنی جاتی رہی ہیں جبکہ عرب نیوز چینل العالم کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں واقع "دیر البلح" نامی علاقے میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ایک مزاحمتی مرکز کو بھی توپخانے کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 906329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش