QR CodeQR Code

مردم شماری پر ایم کیو ایم کا مطالبہ جائز ہے، گورنر سندھ

26 Dec 2020 18:57

ایک بیان میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مردم شماری کا مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے گا، ایسا ممکن ہی نہیں کہ ایم کیو ایم حکومتی اتحاد سے الگ ہوجائے، 2023ء کے انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کرائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ درست قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ جائز ہے، خود پی ٹی آئی میں بھی یہ بات ہورہی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مردم شماری کا مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے گا، ایسا ممکن ہی نہیں کہ ایم کیو ایم حکومتی اتحاد سے الگ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء کے انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کرائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 906341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906341/مردم-شماری-پر-ایم-کیو-کا-مطالبہ-جائز-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org