QR CodeQR Code

حافظ سعید سمیت جماعت الدعوۃ کے 6 رہنماوں کو ایک اور مقدمے میں سزا

26 Dec 2020 19:29

اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی جانب سے حافظ سعید، حافظ عبدالسلام، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو دو، دو لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید سمیت 6 رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سزائیں سنا دیں۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی جانب سے حافظ سعید، حافظ عبدالسلام، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو دو، دو لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حافظ سعید کیخلاف تین مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں، اے ٹی سی عدالتوں میں جماعت الدعوۃ رہنماؤں کیخلاف مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 906345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906345/حافظ-سعید-سمیت-جماعت-الدعوۃ-کے-6-رہنماوں-کو-ایک-اور-مقدمے-میں-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org