QR CodeQR Code

پاراچنار، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت زار دن بدن بد سے بدتر ہونے لگی

26 Dec 2020 23:09

ضلع کے واحد بڑے ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں سمیت 60 سے زائد پوسٹیں خالی پڑی ہیں، عوام نے اعلیٰ حکام سے ہسپتال کی حالت بہتر بنانے اور اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کی حالت زار دن بدن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، بار بار حکومتی اعلانات کے باوجود عدم توجہی کا شکار ہے۔ ضلع کے واحد بڑے ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں سمیت 60 سے زائد پوسٹیں خالی پڑی ہیں، عوام نے اعلیٰ حکام سے ہسپتال کی حالت بہتر بنانے اور اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سردی سے مریضوں کو بچانے کے لئے کوئی انتظام موجود نہیں صورتحال جاننے کے لئے بار بار ایم ایس سے ملنے کی کوشش کی گئی مگر ایم ایس ہسپتال میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان سے کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔


خبر کا کوڈ: 906380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906380/پاراچنار-ڈسٹرکٹ-ہیڈ-کوارٹر-ہسپتال-کی-حالت-زار-دن-بدن-بد-سے-بدتر-ہونے-لگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org