0
Saturday 26 Dec 2020 23:09

پاراچنار، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت زار دن بدن بد سے بدتر ہونے لگی

پاراچنار، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت زار دن بدن بد سے بدتر ہونے لگی
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کی حالت زار دن بدن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، بار بار حکومتی اعلانات کے باوجود عدم توجہی کا شکار ہے۔ ضلع کے واحد بڑے ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں سمیت 60 سے زائد پوسٹیں خالی پڑی ہیں، عوام نے اعلیٰ حکام سے ہسپتال کی حالت بہتر بنانے اور اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سردی سے مریضوں کو بچانے کے لئے کوئی انتظام موجود نہیں صورتحال جاننے کے لئے بار بار ایم ایس سے ملنے کی کوشش کی گئی مگر ایم ایس ہسپتال میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان سے کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 906380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش