QR CodeQR Code

جماعت اسلامی لاہور کے 5 علاقوں کا استصواب مکمل کر لیا گیا

28 Dec 2020 12:37

جنوبی لاہور سے خالد احمد بٹ امیر جنوبی لاہور دوبارہ مقررکر دیے گئے۔ غربی لاہور سے سابق صدر الخدمت لاہور عبدالعزیز عابد امیر غربی لاہور مقرر کر دیئے گئے۔ وسطی لاہور سے شعیب مرزا، شمالی لاہور سے سیف الرحمن، شرقی لاہور سے ڈاکٹر محمود احمد امیر شرقی مقرر کر دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے پانچ علاقوں کا استصواب مکمل کر لیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد نے استصواب رائے کی روشنی میں علاقوں کے نئے امراء مقرر کر دیئے۔  جنوبی لاہور سے خالد احمد بٹ امیر جنوبی لاہور دوبارہ مقرر کر دیئے گئے۔ غربی لاہور سے سابق صدر الخدمت لاہور عبدالعزیز عابد امیر غربی لاہور مقرر کر دیئے گئے۔ وسطی لاہور سے شعیب مرزا، شمالی  لاہور سے سیف الرحمن، شرقی لاہور سے ڈاکٹر محمود احمد امیر مقرر کر دیئے گئے۔ جماعت اسلامی لاہور نے تنظیمی طور پر شہر لاہور کو انتظامی معاملات  کیلئے پانچ حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔ ذمہ داران جماعت و کارکنان کی جانب سے نئی تقرریوں کے بعد امراء کیلئے دعائے استقامت دینے  کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 906644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906644/جماعت-اسلامی-لاہور-کے-5-علاقوں-کا-استصواب-مکمل-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org