QR CodeQR Code

بی جے پی کا یہی رویہ رہا تو بھارت کو ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا، سنجے راؤت

28 Dec 2020 13:33

بی جے پی لیڈر نے سنجے راؤت کے اس بیان پر دیگر پارٹیوں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ وہ ملک کو توڑنے والی بات برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیو سینا اور بی جے پی میں کھلی جنگ جاری ہے اور بیانات سے نہیں لگتا کہ دونوں کبھی اتحادی رہے ہوں گے۔ شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے حال ہی میں بی جے پی حکومت کے کام کرنے کے طریقہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر مودی حکومت کو اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ ہم سیاسی فائدوں کے لئے لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو جیسے روس کی ریاستیں ٹوٹ گئیں ویسے ہی ہمارے ملک کو ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ بی جے پی نے سنجے راؤت کے اس بیان کا سخت نوٹس لیا۔ بی جے پی کے لیڈر رام کدم نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شیو سینا کار شیڈ پروجیکٹ پر اپنی ناکامی اور شرمندگی چھپانے کے لئے اس طرح کے بیان دے رہی ہے۔ انہوں نے سنجے راؤت کے اس بیان پر دیگر پارٹیوں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ وہ ملک کو توڑنے والی بات برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ واضح رہے شیو سینا اور بی جے پی سب سے پرانے اتحادی تھے لیکن گزشتہ حیدرآباد اور بہار میں انتخابات کے بعد وزیراعلٰی عہدہ کو لے کر دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور شیو سینا نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنا لی تھی۔


خبر کا کوڈ: 906660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906660/بی-جے-پی-کا-یہی-رویہ-رہا-بھارت-کو-ٹوٹنے-میں-زیادہ-وقت-نہیں-لگے-گا-سنجے-راو-ت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org