0
Monday 28 Dec 2020 13:33

بی جے پی کا یہی رویہ رہا تو بھارت کو ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا، سنجے راؤت

بی جے پی کا یہی رویہ رہا تو بھارت کو ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا، سنجے راؤت
اسلام ٹائمز۔ شیو سینا اور بی جے پی میں کھلی جنگ جاری ہے اور بیانات سے نہیں لگتا کہ دونوں کبھی اتحادی رہے ہوں گے۔ شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے حال ہی میں بی جے پی حکومت کے کام کرنے کے طریقہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر مودی حکومت کو اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ ہم سیاسی فائدوں کے لئے لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو جیسے روس کی ریاستیں ٹوٹ گئیں ویسے ہی ہمارے ملک کو ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ بی جے پی نے سنجے راؤت کے اس بیان کا سخت نوٹس لیا۔ بی جے پی کے لیڈر رام کدم نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شیو سینا کار شیڈ پروجیکٹ پر اپنی ناکامی اور شرمندگی چھپانے کے لئے اس طرح کے بیان دے رہی ہے۔ انہوں نے سنجے راؤت کے اس بیان پر دیگر پارٹیوں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ وہ ملک کو توڑنے والی بات برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ واضح رہے شیو سینا اور بی جے پی سب سے پرانے اتحادی تھے لیکن گزشتہ حیدرآباد اور بہار میں انتخابات کے بعد وزیراعلٰی عہدہ کو لے کر دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور شیو سینا نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنا لی تھی۔
خبر کا کوڈ : 906660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش