QR CodeQR Code

کراچی، ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

28 Dec 2020 20:14

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی کے اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد میں لگایا گیا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 29 دسمبر سے شروع ہوگا، کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ یوسیز میں لاک ڈاؤن 11 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ضلع غربی کی 7 یونین کونسلوں (یوسیز) میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ اے) کی سفارش پر لگائے گئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی کے اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد میں لگایا گیا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 29 دسمبر سے شروع ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی کی کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ یوسیز میں لاک ڈاؤن 11 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 906709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906709/کراچی-ضلع-غربی-کی-7-یوسیز-میں-مائیکرو-اسمارٹ-لاک-ڈاو-ن-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org