QR CodeQR Code

کراچی، گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

29 Dec 2020 13:57

آتشزدگی کے باعث تین بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ، ثانیہ اور عمامہ کے نام سے ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کشمیر کالونی کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث تین بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ، ثانیہ اور عمامہ کے نام سے ہوئی، جو تینوں بہن بھائی ہیں، جبکہ زخمیوں کی شناخت فیاض، سعیدہ اور سلمٰی کے نام سے ہوئی، جنہیں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 906852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906852/کراچی-گھر-میں-ا-گ-لگنے-سے-3-بہن-بھائی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org