QR CodeQR Code

کراچی میں غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ناصر حسین شاہ

29 Dec 2020 17:11

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کچھ عرصے سے بلڈنگ بنانے کی اجازت روکی ہوئی تھی، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ اجلاس میں سرزنش کی، وزیراعظم نے کہا آپ جان بوجھ کر اجازت نہیں دے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ سی ای سی میں جو فیصلہ ہوگا سامنے آجائے گا، غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے بلڈنگ بنانے کی اجازت روکی ہوئی تھی، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ اجلاس میں سرزنش کی، وزیر اعظم نے کہا آپ جان بوجھ کر اجازت نہیں دے رہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ وزیر اعظم صاحب کے احکامات پر ہم نے اجازت دی ہے، عدالت نے کہا ہے کہ چھوڑیں وزیراعظم کے حکم کو۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 906887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906887/کراچی-میں-غیر-قانونی-عمارتوں-کے-خلاف-کارروائیاں-جاری-ہیں-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org