QR CodeQR Code

اسرائیل کو "حزب اللہ سے ملنے والی کھلی شکست" کا شدید خطرہ لاحق ہے، صیہونی جنرل ہیکوہن

29 Dec 2020 22:02

غاصب صیہونی فوج کے ملٹری کالجز کے سابق کمانڈر اور لکھاری نے اپنی تازہ تحریر میں لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کیساتھ مستقبل میں ہونیوالی کسی بھی جنگ کیصورت میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ہارنے والا فریق یقینا وہی ہو گا کیونکہ عین ممکن ہے کہ اسرائیل انتہائی تحقیر آمیز صورتحال میں سیز فائز کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہو جائے جسکے سبب اسے من پسند شرائط پر دستخط کرنے پر مجبور کر دیا جائیگا جبکہ یہ صورتحال تاابد تل ابیب کے بُری طرح شکست کھانے کا ثبوت بن کر رہ جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج کے ملٹری کالجز کے سابق کمانڈر اور لکھاری ریٹائرڈ میجر جنرل گرشن ہیکوہن (Gershon Hacohen) نے اپنی تازہ تحریر میں لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے ساتھ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی جنگ کی صورت میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ہارنے والا فریق یقینا وہی ہو گا! صیہونی جنرل نے اپنی تحریر میں حزب اللہ لبنان کی جانب سے اپنائی جانے والی نئی تکنیکوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی نئی حکمت عملیاں اپنائے ورنہ بُری شکست سے دوچار ہو گا۔ گرشن ہیکوہن نے مزاحمتی محاذ کے ساتھ اسرائیل کی جانب سے چھیڑی جانے والی کسی بھی نئی جنگ کے حوالے سے اپنے مفصل مقالے میں درج ذیل نکات پر تاکید کی ہے:

1. اسرائیل کے اندر مختلف حساس اہداف کی جانب کئی روز پر محیط مسلسل و وسیع میزائل باری۔
2. صیہونی فوج کی جانب سے مطلوبہ حکمت عملی پر عملدرآمد کروانے کے لئے وسیع دفاعی اقدامات کئے جائیں گے حتی کہ یہ اقدامات اس بات کا باعث بن جائیں گے کہ اسرائیلی فورسز زمین پر موجود اپنے اہداف تک رسائی میں تردید کا شکار ہو جائیں گی۔
3. حزب اللہ لبنان کے کمانڈوز کی جانب سے (غیر قانونی) یہودی بستیوں اور وہاں موجود اسرائیل کے فوجی مراکز کے خلاف وسیع آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

صیہونی جنرل نے آخر میں لکھا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے مسلسل اور وسیع میزائل حملوں کے باعث عین ممکن ہے کہ اسرائیل انتہائی تحقیر آمیز صورتحال میں سیز فائز کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہو جائے جس کے سبب اسے من پسند شرائط پر دستخط کرنے پر مجبور کر دیا جائے گا جبکہ یہ صورتحال تاابد تل ابیب کے بری طرح شکست کھانے کا ثبوت بن کر رہ جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 906907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906907/اسرائیل-کو-حزب-اللہ-سے-ملنے-والی-کھلی-شکست-کا-شدید-خطرہ-لاحق-ہے-صیہونی-جنرل-ہیکوہن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org