QR CodeQR Code

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی راکٹ باری، غیر قانونی یہودی بستی میں خطرے کے الارم بج اٹھے

29 Dec 2020 23:35

صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کیمطابق مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے جنوبی حصے میں واقع "کیبوتص کرام شالوم" نامی غیر قانونی یہودی بستی میں ہوائی حملے کے الارم بج اٹھے جسکے باعث وہاں آباد غاصب صیہونی گھروں سے نکل کر خصوصی پناہگاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی غزہ کی پٹی کے ساتھ ملحق یہودی بستی میں ہوائی حملے کے الارم بج اٹھے ہیں۔ صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے جنوبی حصے میں واقع "کیبوتص کرام شالوم" نامی غیر قانونی یہودی بستی میں ہوائی حملے کے الارم سنے گئے جس کے باعث وہاں آباد غاصب صیہونی باشندے گھروں سے نکل کر خصوصی پناہگاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز علی الصبح غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 907069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907069/فلسطینی-مزاحمتی-محاذ-کی-راکٹ-باری-غیر-قانونی-یہودی-بستی-میں-خطرے-کے-الارم-بج-اٹھے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org