QR CodeQR Code

حکومت خود چاہتی ہے کہ وہ اعلان کردے کہ جارہی ہے، سراج الحق

31 Dec 2020 12:03

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں شفاف الیکشن کے انعقاد سے متعلق ڈائیلاگ پر اتفاق رائے پیدا کریں، پی ٹی آئی حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف نیب کے کیسز پر اختلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اپنے ایجنڈے ہیں، پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں شفاف الیکشن کے انعقاد سے متعلق ڈائیلاگ پر اتفاق رائے پیدا کریں، پی ٹی آئی حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف نیب کے کیسز پر اختلاف ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کی وجہ سے ایڈہاک ازم پر چل رہی ہے، حکومت خود چاہتی ہے، وہ اعلان کردے کہ جارہی ہے۔ اسلام آباد میں سراج الحق سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے والے طلبا و طالبات کے نمائندہ وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی۔ سراج الحق نے طلبہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے طلبا و طالبات کے مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ قبل ازیں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سراج الحق سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 907177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907177/حکومت-خود-چاہتی-ہے-کہ-وہ-اعلان-کردے-جارہی-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org