QR CodeQR Code

ایم کیو ایم مردم شماری پر سنجیدہ ہے تو حکومت سے علیحدہ ہوجائے، مصطفیٰ کمال

31 Dec 2020 16:19

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مردم شماری پر یوٹرن لیں، اس سے پچھلے یوٹرن جائز ہوجائیں گے، ایم کیو ایم اس مسئلے پر مفاہمت نہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے مردم شماری کے معاملے پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اس مسئلے پر سنجیدہ ہے تو حکومت  سے علیحدہ ہوجائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مردم شماری پر یوٹرن لیں، اس سے پچھلے یوٹرن جائز ہوجائیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر مفاہمت نہ کی جائے اور اگر وہ سنجیدہ ہیں تو پریس کانفرنس نہیں حکومت سے علیحدگی اختیار کریں۔


خبر کا کوڈ: 907220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907220/ایم-کیو-مردم-شماری-پر-سنجیدہ-ہے-حکومت-سے-علیحدہ-ہوجائے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org