0
Thursday 31 Dec 2020 16:19

ایم کیو ایم مردم شماری پر سنجیدہ ہے تو حکومت سے علیحدہ ہوجائے، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم مردم شماری پر سنجیدہ ہے تو حکومت  سے علیحدہ ہوجائے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے مردم شماری کے معاملے پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اس مسئلے پر سنجیدہ ہے تو حکومت  سے علیحدہ ہوجائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مردم شماری پر یوٹرن لیں، اس سے پچھلے یوٹرن جائز ہوجائیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر مفاہمت نہ کی جائے اور اگر وہ سنجیدہ ہیں تو پریس کانفرنس نہیں حکومت سے علیحدگی اختیار کریں۔
خبر کا کوڈ : 907220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش