QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل یکم جنوری کو یوم دعا کے طور پر منائے گی

31 Dec 2020 18:57

خطبات جمعہ میں نئے سال کو اسلامی طرز پر منانے کے طریقہ کار پر خطبات دیئے جائیں گے اور نماز جمعہ کے بعد ملکی سلامتی و استحکام، قومی اتحاد و اتفاق، ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اور قوم کے ہر فرد کی صحت و سلامتی سمیت کورونا سے مکمل نجات اور عام آدمی کے طرز زندگی میں بہتری کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے ترجمان کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر کل جمعہ کو نئے عیسوی سال کی مناسبت سے یکم جنوری کو ملک بھر میں ”یوم دعا “ منایا جائے گا جبکہ نیو ائیر نائٹ کو ”شب درود و سلام“ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کی ہزاروں اہلسنّت مساجد میں خطبات جمعہ میں نئے سال کو اسلامی طرز پر منانے کے طریقہ کار پر خطبات دیئے جائیں گے اور نماز جمعہ کے بعد ملکی سلامتی و استحکام، قومی اتحاد و اتفاق، ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اور قوم کے ہر فرد کی صحت و سلامتی سمیت کورونا سے مکمل نجات اور عام آدمی کے طرز زندگی میں بہتری کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس دن خصوصی نوافل کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

 


خبر کا کوڈ: 907234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907234/سنی-اتحاد-کونسل-یکم-جنوری-کو-یوم-دعا-کے-طور-پر-منائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org