QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان سے محمد علی درانی کی ملاقات، گرینڈ ڈائیلاگ کی آفر

31 Dec 2020 23:32

ذرائع کے مطابق، محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی آفر کی، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے محمد علی درانی کی ڈائلاگ کی افر مسترد کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے قبل لاہور میں بڑی بیٹھک ہوئی ہے جس میں محمد علی درانی نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی، محمد علی درانی چند روز قبل لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی جیل میں ملاقات کی تھی، ذرائع کے مطابق، محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی آفر کی، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے محمد علی درانی کی ڈائلاگ کی افر مسترد کردی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔


خبر کا کوڈ: 907273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907273/مولانا-فضل-الرحمان-سے-محمد-علی-درانی-کی-ملاقات-گرینڈ-ڈائیلاگ-ا-فر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org