QR CodeQR Code

عراق، 2 امریکی فوجی قافلے سڑک کنارے نصب بموں سے ٹکرا گئے

31 Dec 2020 23:43

صابرین نیوز کیمطابق پہلا امریکی فوجی قافلہ کویتی سرحد کے نزدیک واقع جریشان گذرگاہ کے قریب جبکہ دوسرا دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جبکہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوج کے لاجسٹک قافلوں پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج دارلحکومت بغداد سمیت ملک میں موجود امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئی ہیں۔ عراقی نیوز چینل الصابرین کے مطابق آج سہ پہر عراق کے جنوب میں واقع کویتی سرحد کے قریب واقع "جریشان" نامی گذرگاہ کے نزدیک پہلا امریکی فوجی قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جبکہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کسی مسلح گروپ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاوہ ازیں امریکی فوج کا دوسرا لاجسٹک قافلہ دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے "الیوسفیہ" میں بم حملے کا شکار بنا ہے۔ واضح رہے کہ سفارتی مشن پر عراق میں موجود ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس و رفقاء کی پہلی برسی کے نزدیک عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر بم حملوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ روز ہی عراق کے مختلف صوبوں میں امریکی فوج کے 3 لاجسٹک قافلے بم حملوں کا نشانہ بنے تھے۔


خبر کا کوڈ: 907275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907275/عراق-2-امریکی-فوجی-قافلے-سڑک-کنارے-نصب-بموں-سے-ٹکرا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org