QR CodeQR Code

اسلام آباد، جرمن شہری کا قاتل گرفتار

1 Jan 2021 16:10

ملزم کی گرفتاری سے متعلق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جرمن شہری کا قاتل سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور جیل بھی کاٹ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں جرمن شہری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نصرالدین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق 29دسمبر کو اسلام آباد میں جرمن شہری کو ڈکیتی واردات کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری سے متعلق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جرمن شہری کا قاتل سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور جیل بھی کاٹ چکا ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 907378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907378/اسلام-ا-باد-جرمن-شہری-کا-قاتل-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org