QR CodeQR Code

شہید جنرل قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی پہلی برسی

جب جنرل سلیمانی نے حلب کی آزادی کا وعدہ دیا اور پھر اُسے وفا بھی کر دیا، انیس النقاش کی یادیں

2 Jan 2021 23:51

لبنانی میڈیا کارکن و تجزیہ نگار نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ شام میں شہید قاسم سلیمانی کی داستانیں اور انکی بہادری کے واقعات بہت زیادہ ہیں جبکہ ان میں سے ایک جو بہت خوبصورت ہے، وہ حلب کے محاصرہ شدہ قلعے میں انکے جانے سے متعلق ہے جہاں انہوں نے محاصرے میں گھرے قلعے کا دفاع کرنیوالے مجاہدین سے بالمشافہ ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی میڈیا کارکن، تجزیہ نگار اور تزویراتی تحقیقات و مطالعات کے چینل "امان" کے رابطہ کار انیس النقاش نے شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انیس النقاش کا لکھنا ہے کہ شام میں شہید قاسم سلیمانی کی داستانیں اور ان کی بہادری کے واقعات بہت زیادہ ہیں جبکہ ان میں ایک جو بہت خوبصورت ہے، وہ حلب کے محاصرہ شدہ قلعے میں ان کے جانے سے متعلق ہے جہاں انہوں نے محاصرے میں گھرے قلعے کا دفاع کرنے والے مجاہدین سے بالمشافہ ملاقات کی۔ لبنانی تجزیہ نگار کا لکھنا ہے کہ اس دن انہوں نے صرف قلعے کی آزادی کا وعدہ نہیں دیا بلکہ پورے حلب کی آزادی کا وعدہ دیا اور پھر اُسے وفا بھی کر دیا!
 


خبر کا کوڈ: 907652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907652/جب-جنرل-سلیمانی-نے-حلب-کی-آزادی-کا-وعدہ-دیا-اور-پھر-ا-سے-وفا-بھی-کر-انیس-النقاش-یادیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org