QR CodeQR Code

شیخ رشید احمد کی اسلام آباد میں مقتول اسامہ ندیم کے گھر آمد

3 Jan 2021 17:10

اسلام آباد میں مقتول اسامہ کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں کسی صورت کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسامہ کے قاتلوں کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑوں گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اسلام آباد میں مقتول اسامہ ندیم کے گھر پہنچے۔ سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق شیخ رشید نے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے مقتول اسامہ ندیم کے والد سے ملاقات بھی کی۔ اسامہ کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں  کسی صورت کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل ہوگی۔
 


خبر کا کوڈ: 907808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907808/شیخ-رشید-احمد-کی-اسلام-ا-باد-میں-مقتول-اسامہ-ندیم-کے-گھر-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org